اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ افغانستان میں طالبان گروہ نے مشرقی علاقے میں دس عام شہریوں کو ہلاک کردیا۔ ذرائع کے مطابق مشرقی افغانستان کے صوبے پکتیا کے آئی جی پولیس زلمی اوریاخیل نے آج نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ افراد، طالبان گروہ کے ہاتھوں زرمت کے علاقے میں ہلاک ہوئے۔ زلمی اوریاخیل کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں دو افراد کا تعلق صوبے خوست اور چار افراد کا تعلق صوبے پکتیا سے رہا ہے جبکہ ابھی چار دیگر کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔ پکتیا صوبہ افغانستان کے مشرقی علاقے میں واقع ہے جہاں طالبان گروہ کے افراد، بھاری تعداد میں موجود ہیں جس کی بناء پر اس علاقے میں بدامنی پائی جاتی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲